بٹ خیلہ ،ترقیاتی منصوبوں پر کام کی بندش سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان

بٹ خیلہ ،ترقیاتی منصوبوں پر کام کی بندش سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ضلع ملاکنڈمیں اربوں روپے کی مالیت کے منصوبوں پرکام کی بندش کی وجہ سے حکومت کواربوں روپے کے نقصان کاخدشتہ ہے صوبائی حکومت فوری نوٹس لیکرحکومت کے اربوں روپے کونقصان سے بچایاجائے ۔تفصیلات کے مطابق سابقہ دورحکومت میں بٹ خیلہ کے صاف پانی کے فراہمی کیلئے 82کروڑروپے جبکہ بٹ خیلہ ہسپتال کیلئے 63کروڑروپے بٹ خیلہ ٹاؤن حال کیلئے 8کروڑروپے جبکہ تھانہ اورملاکنڈیونیورسٹی کوملانے والے روڈ اورپل کیلئے 18کروڑروپے کی مالیت پرکام شروع کیاتھا مگراب مذکورہ تمام منصوبوں پرکام بند ہے جس کی وجہ سے حکومت کے اربوں روپے ضائع ہونے کاخدشہ ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مذکورہ منصوبوں پرکام شروع کرک ے کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔