عدالتوں ،تعلیمی اداروں ،ٹرانسپورٹ اڈوں اور سرکاری دفاتر کے سکیورٹی کیلئے احکامات جاری

عدالتوں ،تعلیمی اداروں ،ٹرانسپورٹ اڈوں اور سرکاری دفاتر کے سکیورٹی کیلئے ...

چارسدہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفسر سہیل خالد نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع چارسدہ کے تما م عدالتوں تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ، نادرا، پاسپورٹ آفس اور بس اڈوں کے انتظامیہ کو جنگی بنیادوں پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ سیکورٹی انتظامات میں غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف بھر پور کاروائی اور نیشنل ایکشن پلان پرمن وغن عمل درآمد کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جار ی کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی ناصر خان درانی اور ڈی آئی جی اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر چارسدہ میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور نیشنل ایکشن پلان پر من وغن عمل درآمد کرنے کے حوالے ڈی پی اوچارسدہ سہیل خالد کی سربراہی چارسدہ پولیس کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی چارسدہ نذیر خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار شاہ خان ،ڈی ایس پی تنگی سجاد خان اور ڈی ایس پی شبقدر فیاض خان سمیت ضلع بھر کے تمام پولیس سٹیشنز کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2016کے دوران ضلع بھر میں جرائم کے اعداد و شمار پیش کئے گئے جس کے روشنی میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ضلع چارسدہ کے تمام عدالتوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ، میٹل ڈی ڈکیٹرگیٹس سمیت سیکورٹی کے دیگر موثر انتظامات کرنے کی ہدایات جار کئے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ ،ٹی ایچ کیوتنگی ،ٹی ایچ کیوشبقدر، پاسپورٹ آفیس ، نادر ا ، نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ ڈی پی او چارسدہ نے اس موقع پر پولیس حکام پر واضح کیا کہ سیکورٹی انتظامات میں غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کاروائی کی جائے ۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سڑچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری کا دورانیہ بھی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں ہوائی فائرنگ کے حوالے سے بھی رپورٹ پر تفصیلی غور ہو ااور ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں سمیت منشیات فروشوں اورسو د خواروں کے خلاف کاروائی تیز کرنے اور ناکہ بندیوں کو موثر اور فغال بنانے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر