انتظار کی گھڑیاں ختم ،2نومبر کو دمادم مست قلندر ہو گا :شکیل ایڈ ووکیٹ

انتظار کی گھڑیاں ختم ،2نومبر کو دمادم مست قلندر ہو گا :شکیل ایڈ ووکیٹ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ انتظارکی گھڑیاں ختم ہوچکی ہے دونومبرکودما دم مست قلندرہوگا کارکنان اسلام آبادجانے کیلئے ایک پیلیٹ فارم پرمتحد ہوجائیں کیونکہ نوازحکومت اخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قدرتی حسن اوروسائل سے مالامال پاکستان کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے لوگ دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان سے کرپٹ حکمرانوں کاخاتمہ ہوگیاتوپاکستان کے نوجوان محنت مزدوری کیلئے باہرممالک نہیں جائیں گے اورباہردنیاسے لوگ پاکستان کومزدوری کرنے کیلئے آئیں گے انہوں نے کہاکہ نوازحکومت استعفیٰ دیں یاد ونومبرکوتلاشی کیلئے تیارہوجائیں کیونکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کسی بھی صورت میں وہ معاف نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی کے قائد عمران خان کے کال پرکسی بھی مالی وجانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر