کرک ،جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات کی تیاریاں عروج پر

کرک ،جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات کی تیاریاں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف) کرک کی ضلعی شوریٰ نے صد سال تاسیس جمعیت کانفرنس کی تیاریاں مزید تیز کر دی ، شوریٰ کے اراکین کو ذمہ داریاں سپرد ، ’’خادم‘‘ اور’’میاں‘‘ نے بھی پارٹی کی مضبوطی اور تاسیس جمعیت کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا جمعیت علماء کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس مدرسہ رحیمیہ کرک شہر میں ضلعی امیر حافظ ابن امین کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ظہور احمد ، سابق صوبائی وزیر میاں نثار گل ، خادم جمعیت جاوید اقبال خٹک ،منظر جاوید ، قاری جہانزیب ،مولانا فرمان اللہ ،امیر محمد ، قاری انوز زمان ،مولانا نقیب ، مفتی یونس ،مفتی اعجاز ،مولانا عمر ، سراج الاسلام ایڈووکیٹ ،مفتی اشفاق، مفتی محمود ، عتیق الرحمان عابد اور دیگر شوریٰ ممبران نے شرکت کی اجلاس کے دوران شوری ٰ ممبر ان نے صد سالہ تاسیس جمعیت کانفرنس کی تیاریاں مزید تیز کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس حوالے سے کارکنوں کو ذمہ داریاں حوالے کی ضلعی امیر نے شوریٰ ممبران پر زور دیا کہ شخصی کی بجائے انفرادی جدوجہد کو شعار بناتے ہوئے پارٹی کی مزید مضبوطی کیلئے مل جل کر جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ صد سالہ تاسیس جمعیت کانفرنس کی کامیابی کیلئے ضلع کرک سے پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کی شرکت یقینی بنائینگے اجلاس کے دوران خادم جمعیت جاوید اقبال خٹک اور سابق صوبائی وزیر میاں نثار نے بھی تاسیس جمعیت کانفرنس سمیت پارٹی کی مضبوطی کیلئے مل کر جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ۔