عوام ووٹ ڈالتے وقت اچھے برے کی تمیز کریں‘ ڈاکٹر امجد علی

عوام ووٹ ڈالتے وقت اچھے برے کی تمیز کریں‘ ڈاکٹر امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (تحصیل رپورٹر) مٹہ حق پرست کے چیر مین اور تحصیل کونسلر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ عوام مزید کسی کی دھوکے میں نہ ائے ۔اور ہمیشہ عوام کو دھوکہ دینے والوں کو مسترد کرکے عوام ایک بار حق پرستوں کا ساتھ دیں ۔اور یہ شروعات مٹہ سے کریں ۔ہمیشہ سے الیکشن کی وقت میں مسجد ۔محراب اور مسجد کی لاوڈ سپیکر عوام کو اپنی حقوق سے دور کرکے موقع پرست لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھاکر عوام کی حقوق غصب ہوجاتی ہے ۔غریبوں کی ناموں پر اب تک الیکشن کی کھیل کھیلنے والے لوگ اوپر سے ایک دوسرء کیساتھ ایک ہے ۔بس عوام کی سامنے جھوٹی مخالفت بناکر ووٹ لینے کی بعد پھر کام ایک دوسرے کیلئے کرتے ہے ۔اور ہی وجہ ہے ۔کہ غریب ،غریب تر ہوتے جارہے ہے ۔اور امیر ،امیر تر ہوتے جارہے ۔غریبوں کو ایک بار یہ باریوں بدلنے کی رویات کو توڑنا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ کی علاقہ اغل میں ایک نمائندہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جرگے میں اونا،ڈھیرئی ،کراکل،بہا اور دیگر علاقوں کے نمائندوں اور معززینوں نے شرکت کی ۔جرگے سے ریاض خان اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا ۔کہ وقت کا تقاضا ہے ۔کہ غریب طبقہ مزید کسی لوگوں کیلئے الہء کار بننے کی بجائے خود اپنے پاوں پر کھڑے ہوکر اپنے حقوق کو لینے کیلئے اواز اٹھالیں ۔اور یہ غلامی کی زنجیریں توڑدیں ،کیونکہ ہمیشہ ان غریبوں پر باریاں لیکر ان غریبوں کو کچھ نہیں ملا ہے ۔بلکہ الیکشن کی وقت ایک دوسرے کی دشمن الیکشن کی بعد ایک دوسرے کی دوست بن کر پھر ان غریبوں کی کوئی پوچھنے کیلئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حق پرست گروپ نے فیصلہ کیا ہے ۔کہ غریبوں کی حقوق لیکر رہینگے ۔لیکن اس بات کیلئے عوام کی تعاون بہت ضروری ہے ۔اسلئے عوام ساتھ دیکر حق پرست عوام کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کرینگے ۔اس موقع پر ان علاقوں کے لوگوں نے حق پرست گروپ کاساتھ دینے کا اعلان کیا ۔جس پر ڈاکٹر امجد علی نے ان لوگو کا شکریہ ادا کیا۔