ٹریفک پولیس کا تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف آپریشن

ٹریفک پولیس کا تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف آپریشن

پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کا ناجائزتجاوزات ،غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں اور مختلف رنگوں کی نمبر پلیٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن،75افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کردئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ کے احکامات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحیم حسین نے ایس ایچ اوٹریفک خالد کے ہمراہ ورسک روڈ،چارسدہ ،دلہ زاک روڈ،جی ٹی روڈ،رنگ روڈپر ناجائزتجاوزات اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف اچانک آپریشن کیا آپریشن شروع ہوتے ہی قبضہ مافیا کی دوڑیں لگ گئی اور بارہ ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیل کرنے کے ساتھ تجاوزات کو مسمار کردیا گیا اسی طرح مختلف رنگ کی نمبر پلیٹیں اتارکر75افراد کو گرفتار کرلیا گیا ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے بتایا کہ سرخ اور نیلے رنگ کی نمبر پلیٹیں غیر ملکی سفارت کاروں ،ایمبولینسیں اور پولیس کی گاڑیوں کے لئے ہوتی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر