آئی جی پی کی ڈی پی او صوابی کو پبلک لیز ان کمیٹی سے اجلاس کرنیکی ہدایت

آئی جی پی کی ڈی پی او صوابی کو پبلک لیز ان کمیٹی سے اجلاس کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ) آئی جی پی خیبر پختون خواء ناصر خان دورانی کی وضع کردہ احکامات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے ضلعی پولیس کو پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران سے تفصیلی میٹنگ کرنے کی ہدایت جار ؤی کر دی گئی ،جس میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف پولیس بھر وقت کاروائی کرکے علاقے کو پر امن بنائیں ،اپنے اپنے سرکل میں ڈی ایس پیز نے لیزان ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ،ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان نے کہی کہ صوابی کے عوام اچھے خاصی اور تعلیم یافتہ با شعور عوام ہیں ،اور آنے والے نسل کی ترقی کی رکاوٹ کے لئے دشمن لگے ہوئے ہیں منشیات پھیلانے سے نئی نسل کی جان و مال وباء بن کر ان کی تباہی کی طرف لے اتے ہیں اور یہ اس علاقے کے لوکل لوگ ہیں جو انسانی جسم کی سمگلنگ کر رہے ہیں اسی طرح اور بھی مختلف قسم جرائم کرنے والے افراد جرم کرکے علاقہ میں بد نظمی پیدا کر رہے ہیں ،اس لئے آپ چننی ہوئی ممبران لیزان کمیٹی میں اپنی کلیدی کردار ادا کرکے اپنی فرائض کو پورا کریں کسی بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کو بھر وقت مطلع کرکے علاقہ کو پر امن بنائیں ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد خان نے کہا کہ رزڑ کے پختون تاریخ میں لکھی ہوئی ہے کہ ان کی ارادے پختہ اور جرم کے خلاف کھلے عام آواز اُٹھاتے ہیں ،اس لئے ہم سب پر فرض ہے کہ رزڑ علاقہ کو مزید ماڈل بنائیں ،اور کسی بھی مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھ کر پولیس کو اطلاع دینا چاہیئے اور کرایہ داران اگر ایک رات کیلئے آئیں ہو یا ایک سال کے لئے ویریفیکشن تھانہ میں لازمی ہے اس لئے دشمن کی مزمون حرکت سے بچنے کے لئے آپ لوگوں کی تعاون سے کامیاب ہوں گے ،انہوں نے اس بات کا چلینج کیا کہ آپ جرائم کی نشاندہی کریں اور اس کی بیخ کنی ہم کریں گے ورنہ اس محکمہ سے ریٹارڈ ہوں گا ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی نے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ گدون میں کارخانہ جات ودیگر صنعتی ادارے ہیں جو بہت حساس ہیں دشمن کسی بھی کمزوری کو پکڑ کر کاروائی کر سکتے ہیں اس لئے آپ مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھ کر پولیس کو اطلاع دینا چاہیے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے اپنی کردار کو یقینی بنائیں جائے ،ڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم پر قابو کافی حد تک ہو ئے ہیں اور مزید بھی علاقہ کو جرائم سے پاک کرکے دم ہی لیں گے اس لئے آپ اپنی فریضہ ادا کرکے جرائم کے خلاف علاقہ کو پر امن بنائیں ،تمام ترپبلک لیزان کمیٹی کے ممبران نے اس بات کا عزم کیا کہ یہ ہمارے لئے اس ملک و قوم کے لئے اور ہمارے نئی نسل کی جان و مال کی وباء کے لئے کامیابی ہیں کہ ہم ایک ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کو ختم کریں یا اس علاقے سے نکال دیں اور ہر قسم جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کو بھر وقت اطلاع کرکے گرفتاری عمل میں لائے جائے انہوں نے کہی کہ پولیس اور ہم ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر ان میں سے ایک پہیہ نکال دیا جائے تو کاروان روک جائے گا اس لئے ہم پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جرائم کی انسداد کی خاطر پولیس کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرکے اپنی فریضہ ادا کریں گے #