عزاداران پر حملے حکومت کی ناکامی ہے ،عون نقوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت ناظم آباد میں مجلس عزاء پر حملے اور عزاداران کی شہادت پر احتجاجی اجتماع رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں ،عزا خانوں اور عزاداران پر دہشت گردوں کے حملے انتہائی افسوس اور شرمناک ہیں ،ملک میں بسنے والے تمام طبقات اسکی مذمت اورحکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور کوشش کی جائے کہ ان کے حمایتیوں اور سہولت کاروں کو بھی منظر عام پر لایا جائے ،اس موقع پر مولانا غلام علی عارفی ،قاری سخا وت حسین حیدری ،حکیم محمد احمد ،لخت حسنین زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہداء و زخمیوں کیلئے خصوصی دعا کی ۔