جامعہ کراچی ،شعبہ اسلامک ہسٹری کے نئی عمارت اور لائبریری کی افتتاحی تقریب

جامعہ کراچی ،شعبہ اسلامک ہسٹری کے نئی عمارت اور لائبریری کی افتتاحی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ مہنگائی کے اِس دور میں نئی کتابیں خریدنا اکثریت کے لئے مشکل ہو گیا ہے، اِس اعتبار سے کتب خانوں کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جہاں آسانی کے ساتھ جدید تصانیف سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔کتب بینی ذہنی بالیدگی اورفکروشعور کوجلادیتی ہے اور اس کے ساتھ وجدان کو نئی جہت عطاکرتی ہے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کتب بینی کے بجائے انٹرنیٹ کے استعمال کو ناگزیر خیال کرتاہے، کتابوں سے دوری اخلاق اوراقدار کے زوال کا باعث ہو رہی ہے۔جامعہ کراچی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ اسلامک ہسٹری کے نوتزئین وآرائش کردہ عمارت ،لائبریری اور نوتعمیر گارڈن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ الجامعہ نے شعبہ اسلامک ہسٹری کے چیئر مین ڈاکٹر محمد زبیر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہ کہا شعبہ کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں جس میں پر ڈاکٹرمحمد زبیراور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ اس موقع پرڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ طلبہ کو صاف شفاف ماحول مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کے طلباوطالبات کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔میں شعبہ اسلامک ہسٹری کے طلباوطالبات کا بھی بیحد مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ شعبہ کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار اداکیا اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ڈاکٹر زبیر نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی میں اس کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ کا بھی بہت اہم کردار ہوتا ہے لیکن ذمہ داری زیادہ استاد کی ہوتی ہے کیونکہ وہ ان کے بہتر مستقبل کے لئے رہنمائی کا فریضہ انجام دیتاہے۔تقریب میں ڈاکٹر فرزانہ جبین ،ڈاکٹر حافظ سہیل شفیق،ڈاکٹر عظمیٰ پروین،ڈاکٹرصوفیہ فرناز،ڈاکٹر ثمینہ حسنین،ڈاکٹر فرح اور دیگر بھی موجودتھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر