فراڈ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، عبدالطیف
حیدرآباد(رپورٹ:عبدالطیف چنہ) فراڈ اور دھوکہ دہی سے ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرنیو الے ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، یہ بات متاثر افراد عاشق حسین عمرانی ، حنیف بھٹو، امتیاز علی کلہوڑو، عبدالرحمن مگسی نے بتائی، انہوں نے کہاکہ ذوالفقار عل جوکھیو، رجب علی تنیو،ا صغر علی شاہ اور عبداللطیف نے ضلع لاڑکانہ میں ضرورت مند اور بیروزگار لوگوں سے نوکری دلانے کے بہانے لاکھوں روپے وصول کئے اور بعد میں نہ تو انہیں نوکری دلوائی اور نہ ہی ان لوگوں کے پیسے واپس کئے، متاثر افراد نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور فراڈ سے متاثرہ لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔