طورخم سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کے تحت این ایل سی حکام نے دو اوور ہیڈ بریج تعمیر کئے

طورخم سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کے تحت این ایل سی حکام نے دو اوور ہیڈ بریج تعمیر ...

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)طورخم سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کے تحت این ایل سی حکام نے دو اوور ہیڈ بریج تعمیر کئے جس پر دو کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت ائی ہیں اور دو ماہ میں تعمیر مکمل ہوئی ہیں،این ایل سی حکام لنڈیکوتل سے متصل طورخم سرحد پر بارڈر منجیمنٹ کے تحت نیشنل لاجسٹک سیل نے نہ صرف دو اوور ہیڈ پل کی تعمیر مکمل کی بلکہ این ایل سی ، کسٹم ، اور پولیٹکل انتظامیہ کے حکام نے باقاعدہ افتتاح کیااین ایل سی حکام کے مطابق دو پل کی تعمیر پر دو کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت ائی ہیں، اور دو ماہ میں تعمیر مکمل ہوئی ہیں پل کی تعمیر طورخم کسٹم حکام اور کلیئرنگ ایجنٹس کے مطالبے پر تعمیر کی گئی جہاں ان کو کسٹم دفتر میں آنے اور جانے میں بہت مشکل کا سامنا تھا طورخم میں دو اوور ہیڈ پل کے تعمیر سے پولیٹیکل انتظامیہ ، کسٹم افس اور مارکیٹ تک آنے جانے کے لئے دو پل کی صورت میں راستے بن گئے جس کے باعث عوام کو آنے جانے میں آسانی میسر ہوگی پل کے افتتاح کے موقع پر این ایل سی حکام کرنل افتحار شنواری ، میجر فضل واحد ، کسٹم کللٹر قربان علی ، فضل شکور ، صائقہ عباس ، طورخم تحصیلدار غنچہ گل مہمند ، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس صدر حیات اللہ شنواری و دیگر موجود تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر