اسفندیار اور حیدر ہوتی پختون قوم کے حقیقی لیڈر ہیں‘ ملک جمعہ

اسفندیار اور حیدر ہوتی پختون قوم کے حقیقی لیڈر ہیں‘ ملک جمعہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اے این پی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ اسفندیار ولی اور امیرحیدرخان ہوتی پختونوں کے حقیقی لیڈر ہیں جنہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کیا یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے تعاون سے آئندہ حکومت اے این پی کی ہوگی تحریک انصاف کا جلسہ جو مانکی شریف میں منعقد ہوا بری طرح ناکام ہوا عمران خان کے نام پر جلسہ کرنے والوں کو اپنی حیثیت کااندازہ ہوچکا ہوگا کئی دنوں سے عمران خان نوشہرہ میں جلسہ کرنے کا جو پروپیگنڈہ کیا گیا اس کے باوجود عمران خان نے نوشہرہ کے عوام کی توہین کرتے ہوئے جلسے میں شرکت نہیں کی اور مانکی شریف میں اے این پی کے عظیم الشان جلسے کے مقابلے میں تحریک انصاف عمران خان کے نام پر بھی عوام کو اکھٹا نہ کرسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اے این پی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے یہی وجہ ہے کہ آج نوشہرہ کلاں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کی مانکی شریف منتقلی کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا لیکن اے این پی نے جس منصوبوں کیلئے فنڈ مختص کیاتھا ان پر بھی تحریک انصاف والے اپنی تختیاں لگوا کر عوام کو دھوکا دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کلاں کے حق پر کسی کو ڈھاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نوشہرہ کلاں خصوصاً پورے ضلع نوشہرہ کے عوام کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر