تخت بھائی‘ ٹریفک حادثے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق
تخت بھائی(نامہ نگار)تخت بھائی سے مردان جانے والی بارات میں شامل موٹر کار تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے چار سالہ بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز تخت بھائی سے مردان جانے والی بارات میں شامل موٹر کار تیز رفتاری کے باعث کامران کلے کے قریب اچانک الٹ گئی جس میں سوار چار سالہ بچہ معاذ ولد وقار سکنہ کامران کلے موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہیں شدید زخمی حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرا دیا گیاہے۔