کراچی، سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دہشتگرد ہلاک

کراچی، سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دہشتگرد ہلاک
کراچی، سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دہشتگرد ہلاک

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ورنگی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تینتیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق باغ کورنگی کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔دوسری جانب ضلع وسطی میں موسی کالونی ، ناظم آباد ، خلافت چوک ، پاپوش نگر سمیت دیگر علاقوں میں کالعدم تنظیم کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔رینجرز نے گلشن اقبال 13 ڈی سے متصل کچی آبادی اور شاہ فیصل کالو نی نمبر 6 میں سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران سیاسی جماعت کے کارکن محمد علی عرف سی این جی سمیت 8 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں