مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے، علی عظمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف گلو کار علی عظمت اور گلو کارہ علیشا ڈائس نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم و مظلوم کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کے خلا ف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی کیو جینیس میڈیا پر وڈکشن کے ڈائریکٹر عمر احسن کی ڈائریکشن میں خصوصی گیت ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کشمیر پر وجیکٹ کے سربراہ و انچارج عمرا حسن نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلا ف شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ بھارتی درند وں نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے جہاں نہتے ، بے سہارا، معصوم و مظلوم لاکھوں کشمیریوں پر ہر لمحے ہر ستم آزما یا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ ویورپ اور بالخصوص اقوام متحدہ کو مظلوم و اسیر کشمیر ی مائیں بہنیں زخمی اور دم توڑ تے جو ان و بوڑھے نظر نہیں�آتے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کی ساڑھے 7 لاکھ فوج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جا نے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ وہ گزشتہ روز یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر آئی کیو جینیس میڈیا پر وڈکشن کے تحت معرو ف گلو کا ر علی عظمت اور گلو کارہ علیشا ڈائس کی آواز میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلا ف گیت ریکارڈ کر انے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر گلو کا ر علی عظمت کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں عرصہ دراز سے کشمیر یوں پر عرصہ حیات تنگ کئے ہو ئے ہے مگر افسو س ہے کہ عالمی سطح پر اُن کے حق میں نہ صر ف غیر مسلم ممالک بلکہ عالم اسلام بھی اس قوت کے ساتھ آواز نہیں اُٹھا رہا جس کا پر یشر بھارت محسوس کر سکے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریکارڈ کرائے جا نے والے گیت میں بھی بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ اسطرح کے مظالم سے باز آجائے۔ علی عظمت نے اس موقع پر نو جو انوں کو بھی پیغا م دیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خلا ف موثر آواز بنیں اور ہر سطح پر مظلوم کشمیر ی بھائیوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا خطے کا استحکام کشمیر میں امن سے مشروط ہے لیکن اگر کشمیر میں یو نہی خون بہتا رہا تو اس خطے میں امن نہیں آسکتا۔