سرگودھا سے 4دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹس، اسلحہ برآمد
سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سرگودھا سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور خود کش جیکٹس برآمد کرلی ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 4 دہشت گرد سرگودھا میں جنرل بس سٹینڈ کے قریب عمرپارک کے ایک مکان میں موجود تھےاورسرگودھا میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے چاروں دہشت گردوں داود خان،ممتاز خان، دلاور خان اور عبدالکریم کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔