گولن تحریک سے تعلق کا الزام ، ترکی میں10ہزار سرکاری ملازم فارغ

گولن تحریک سے تعلق کا الزام ، ترکی میں10ہزار سرکاری ملازم فارغ
گولن تحریک سے تعلق کا الزام ، ترکی میں10ہزار سرکاری ملازم فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں حکام نے رواں سال جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں دس ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے میں سرکاری ملازمیں اساتذہ،ڈاکٹرزاور نرسیں شامل ہیں جن کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے اس کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے پندرہ دفاتربندکرنے کاحکم بھی دیا گیاہے۔خیال رہے کہ ترک حکومت کی جانب سے فتح اللہ گولن پر ناکام فوجی بغاوت کی

مزید پڑھیں :سعودی پولیس کا2پاکستانیوں سمیت 10دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

منصوبہ بندی کا الزام لگایا جاتا ہے۔ترکی میں ناکام بغاوت کی کوشش کے بعد 18000 ہزار گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے 66000 افراد کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے اور 50 ہزار کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ ترکی میں حکام کے مطابق 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں تقریباً نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ بغاوت میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کے پاس 35 جہاز، 37 ہیلی کاپٹر، 74 ٹینک اور تین بحری جہاز تھے۔