حکمرانوں کا ہر صورت احتساب ہو گا : جہانگیر ترین

حکمرانوں کا ہر صورت احتساب ہو گا : جہانگیر ترین
حکمرانوں کا ہر صورت احتساب ہو گا : جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ہر صورت احتساب ہو گا ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالا میں کارکنو ں کیساتھ ناشتے کے بعد بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر ہو گا، کارکن ہر رکاوٹ عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

اسلام آباد بندکرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ نوازشریف حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں اور لوگ انہیں وزیر اعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی احکاما ت کے باوجود ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے ، حکمرانوں نے ملک کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ۔ ”تحریک انصاف اس ناانصافی کو قبول نہیں کریگی “۔ کارکن ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔ 

مزید :

قومی -