شام، حلب کا محاصرہ ختم کرانے کیلئے باغیوں کی سر توڑ کوششیں،شدید لڑائی،درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات

شام، حلب کا محاصرہ ختم کرانے کیلئے باغیوں کی سر توڑ کوششیں،شدید ...
شام، حلب کا محاصرہ ختم کرانے کیلئے باغیوں کی سر توڑ کوششیں،شدید لڑائی،درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حلب(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں باغی حلب شہر کا محاصرہ ختم کرانے کےلیےسر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں، روسی حمایت یافتہ سرکاری فوج سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں درجنوں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے شہر، حلب کے مغربی کناروں پر اتوار کے روز لڑائی نے شدت اختیار کرلی جو ابھی تک جاری ہے جہاں روسی حمایت یافتہ سرکاری فوج میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے باغیوں نے شہر کے پچھلے حصے پر وار کیا۔

مزید پڑھیں :گولن تحریک سے تعلق کا الزام ، ترکی میں10ہزار سرکاری ملازم فارغ

تازہ ترین کارروائی کے دوران کم از کم 41 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ شام کی سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبررساں ادارے، 'صنعا' نے خبر دی ہے کہ سرکاری کنٹرول والے دو اضلاع میں 35 افراد کو ''زہریلی گیسوں'' کے باعث سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے جبکہ باغیوں نے سرکاری افواج پر الزام لگایا ہے کہ ا±س نے باغیوں کے زیر قبضہ ضلعے میں کلورین گیس بھرے کارتوس فائر کیے۔