عمران خان سے ملاقات کی کوشش :گارڈز نے تشدد کر کے کارکن کو لہو لہان کر دیا
اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان سے ملاقات کی کوشش میں گارڈز نے تشدد کر کے کارکن کو لہو لہان کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالا میں عمران خا ن کی میڈیا سے گفتگو کے بعد ایک کارکن نے ملنے کی کوشش کی جس پر عمران خان کے گارڈز نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا یا اور مار مار کر لہو لہان کر دیا ۔ کارکن کے منہ اور ناک سے خون بہنے لگا جس کے بعد اس نے شور مچا نا شرو ع کردیا تاہم اس سب کے باوجود عمران خان کارکن سے ملے بغیر ہی اپنی رہائش گاہ کے اند رچلے گئے ۔
اسلام آباد بندکرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج ہو گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکن نے عمران خان کی میڈیا ٹالک کے دوران بھی نعرے بازی کی جس پر گارڈز اور دیگر کارکنوں نے اسے خاموش کرانے کی کوشش کی مگر وہ بار بار نعرے بازی کرتا رہا تاہم جب میڈیا ٹالک ختم ہوئی تو وہ عمران خان سے ملاقات کیلئے آگے بڑھا جس پر عمران خان کنارہ کشی کرتے ہوئے اگے بڑھ گئے مگر گارڈز نے اس پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تاہم بعد میں گارڈز نے اسے منانے کی کوشش کی اور اپنے ساتھ بنی گالہ کے اندر لے گئے ہیں ۔