پاکستان میں طب کے شعبے سے بڑی خوشخبری،ڈاکٹروں نے ایسا کامیاب آپریشن کردیا جو اب سے پہلے ممکن نہ تھا

پاکستان میں طب کے شعبے سے بڑی خوشخبری،ڈاکٹروں نے ایسا کامیاب آپریشن کردیا جو ...
پاکستان میں طب کے شعبے سے بڑی خوشخبری،ڈاکٹروں نے ایسا کامیاب آپریشن کردیا جو اب سے پہلے ممکن نہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ڈاکٹروں نے اپنی نوعیت کا پہلا اور پیچیدہ ترین آپریشن کامیاب طریقے سے انجام دے دیا،دو دھڑ جڑے بچوں کو علیحدہ علیحدہ کردیا ۔

3خلا بازوں کی 4ماہ بعد زمین پر واپسی
تفصیل کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں نے پہلی مرتبہ دو دھڑ جڑے بچوں کو کامیاب آپریشن کر کے علیحدہ علیحدہ کردیا ۔چلڈرن ہسپتال میں سرجن محمود کی سربراہی میں 10 رکنی ٹیم نے 7گھنٹے طویل آپریشن کیا جس کے بعد دونوں بچوں کو کامیاب طریقے سے الگ کردیا گیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈھائی سالہ ابراہیم اور اسماعیل کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹر وقفے وقفے سے ان کی حالت دیکھ رہے ہیں ۔واضح رہے کہ ابراہیم اور اسماعیل غریب محنت کش کے بیٹے ہیں جن کا علاج میڈ یا پر خبر منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ۔غریب محنت کش نے اپنے بچوں کے کامیاب علاج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب ،ڈاکٹروں اور میڈ یا کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

لاہور -