بہاولنگر میں دو دہشت گرد سکول میں گھس گئے ،بچوں کو یرغمال بنا لیا

بہاولنگر میں دو دہشت گرد سکول میں گھس گئے ،بچوں کو یرغمال بنا لیا
بہاولنگر میں دو دہشت گرد سکول میں گھس گئے ،بچوں کو یرغمال بنا لیا

  

بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولنگر میں دو دہشت گردوں نے سکول میں داخل ہو کر بچوں کو یرغمالی بنا لیا ،پولیس کی کارروائی سے دہشت گردوں نے بچوں کو چھوڑ دیا اور سکول سے ملحقہ عمارت میں داخل ہوگئے۔

سرگودھا سے 4دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹس، اسلحہ برآمد

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر کے ہارون آباد میں دو دہشت گرد سکول گارڈ کو فائرنگ سے زخمی کرکے عمارت کے اندر داخل ہو گئے ہیں جنہوں نے بچوں کو یر غمال بنا لیا ہے ۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو وہ بچوں کو چھوڑ کر سکول کے ساتھ ملحقہ عمارت میں داخل ہو گئے ۔پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔بتا یا جا رہا ہےکہ دہشت گرد غیر آباد عمارت میں داخل ہوئے ہیں ،اس لیے پولیس اب پولیس بھر پور فائرنگ کر رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو مارا جا سکے ۔

مزید : بہاول نگر