پرویز خٹک اپنا شجرہ بتائیں، اسفندیار کے دادا کی قربانیوں کے باعث وہ آج وزیراعلیٰ ہیں: اے این پی

پرویز خٹک اپنا شجرہ بتائیں، اسفندیار کے دادا کی قربانیوں کے باعث وہ آج ...
پرویز خٹک اپنا شجرہ بتائیں، اسفندیار کے دادا کی قربانیوں کے باعث وہ آج وزیراعلیٰ ہیں: اے این پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اپنا شجرہ بتائیں کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔ پرویز خٹک افغان نہیں تو بتا دیں ان کا تعلق کس قبیلے سے ہے۔ عمران جالندھر سے آئے تھے وہ وہیں واپس جائیں گے۔ اسفندیار ولی کے دادا نے برصغیر کی آزادی کی جنگ لڑی تھی اگر وہ جدوجہد نہ کرتے تو پرویز خٹک کہاں سے وزیراعلیٰ، زاہد خان نے سوال کیا کہ پرویز خٹک بتائیں وہ افغان ہے یا نہیں یہاں رہنے والا ہر فرد افغانی ہے ہم افغانی ہیں لیکن پاکستان میں رہتے ہیں جس کا شجرہ افغانی ہے اسکا مطلب یہ نہیں وہ افغانستان کا رہنے والا ہے۔

مزید :

پشاور -