اسلحہ برآمدگی :رصوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج

اسلحہ برآمدگی :رصوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں ...
اسلحہ برآمدگی :رصوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور ناجائز اسلحہ برآمدہونے کے بعد تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ہر صورت حکمرانوں کا ۔۔۔جہانگیر ترین نے بڑا دعویٰ کر دیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں غیر قانونی طور پر مجمع لگانے ، شراب رکھنے اور اسلحہ برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آ رمیں دفعہ 144کی خلاف ورزی کے حوالے سے دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔

یاد رہے گزشتہ پشاور سے بنی گالا آتے ہوئے راستے میں پولیس نے انکی گاڑی کی تلاشی لی جس پر گاڑی سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا تاہم علی امین گنڈا پور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔

مزید : قومی