لال مسجد نہیں، پیپلز پارٹی نے ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کی بنیاد رکھی، ترجمان شہدا فاﺅنڈیشن
اسلام آباد (اے این این) شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان (لال مسجد) نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ لال مسجد دہشت گردی کا مرکز نہیں بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہوئی ہے۔بلاول ابھی بچے ہیں انہیں اپنے خاندان کا دہشت گردی اور کرپشن پر مبنی ماضی نہیں معلوم۔ میر مرتضیٰ بھٹو نے پاکستان میں سب سے پہلے دہشت گردی کی بنیاد رکھی۔