”آﺅ بدل دیں مل کے زمانے کو“ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے تحریک انصاف کیلئے ترانہ ریکارڈ کرلیا

”آﺅ بدل دیں مل کے زمانے کو“ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے تحریک انصاف کیلئے ...
”آﺅ بدل دیں مل کے زمانے کو“ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے تحریک انصاف کیلئے ترانہ ریکارڈ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک کے شوہر گلوکار اسد خٹک نے تحریک انصاف کیلئے ترانہ ”آﺅ بدل دیں مل کے زمانے کو“ ریکارڈ کرلیا۔ گزشتہ روز وینا ملک اور اسد خٹک نے اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ترانے کا ویڈیو بھی تیار کیا جارہا ہے جس کی ڈائریکشن علی دے رہے ہیں۔ اسد خٹک آج پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کےلئے اسلام آباد جائیںگے۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ اگر اسد خٹک وہاں گرفتار ہوگئے تو میں یہاں احتجاج کروں گی۔

مزید :

تفریح -