ممتاز عالم دین مولانا مفتی حمید اللہ جان انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین مولانا مفتی حمید اللہ جان انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) جامعہ اشرفیہ لاہورکے سابق صدر مفتی اور ملک کے ممتاز عالم دین مولانا مفتی حمید اللہ جان علالت کے بعد 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا نیاز محمد کے مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ لکی مروت سے حاصل کی اور پھر جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاﺅن کراچی سے امتیازی حیثیت سے دورہ حدیث کرکے سند فراغت حاصل کی۔

ریحام خان اور عمران خان کی شادی دراصل کب کی ہوچکی تھی؟ بالآخر ریحام خان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

وہ دارالعلوم اسلامیہ لکی مروت، جامعہ مخزن العلوم کراچی دارالعلوم حنفیہ چکوال میں درس و تدریس کے علاوہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں صدر مفتی اور استاذ الحدیث کے منصب پردین کی خدمت سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے اہلیہ، چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں سمیت ہزاروں شاگرد اور عقیدت مند سوگوار چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے ان کے آبائی علاقہ لکی مروت مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ میں ادا کی جائیگی۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا محمد یوسف خان، محمد اکرم کشمیری، مولانا زبیر حسین، مجیب الرحمن انقلابی، عبدالرحیم چترالی، فہیم الحسن تھانوی اور دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی حمید اللہ جان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین اور عالم باعمل سے محروم ہو گیا ہے۔

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی، مولانا ڈاکٹر سعید عنایت اللہ، مولانا محمد مکی حجازی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج اور قاری محمد رفیق نے بھی مفتی حمید اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزید :

لاہور -