تحریک انصاف کے قافلے پر پولیس کا دھاوا ، 4کارکن گرفتار ، اعجاز چودھری کی گاڑی بند
جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک ) جہلم کے پولیس نے تحریک انصاف کے قافلے پر دھاوا بول دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے اعجا ز چودھری کی قیاد ت میں پیدل مارچ پر جہلم کے قریب دھاوا بو دیا اور چار کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔
اسلحہ برآمدگی :رصوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج
پولیس اہلکاروں نے مارچ کے قائد اعجاز چودھری کی گاڑی بھی بند کر دی جس کے بعد اعجاز چودھری اور شبیر سیال پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیدل قافلے میں پچاس سے زائد کارکن شامل ہیں جن کی قیادت اعجا زچودھری کر رہے تھے تاہم پولیس کے دھاوے کے بعد کارکن منتشر ہو گئے ہیں اور اعجاز چودھری بھی پولیس کی حراست سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔