پولیس نے شیریں مزاری کو پھر بنی گالہ جانے سے روک دیا، گاڑی کی چابی بھی نکال لی،ڈرائیور گرفتار

پولیس نے شیریں مزاری کو پھر بنی گالہ جانے سے روک دیا، گاڑی کی چابی بھی نکال ...
پولیس نے شیریں مزاری کو پھر بنی گالہ جانے سے روک دیا، گاڑی کی چابی بھی نکال لی،ڈرائیور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز رکاوٹیں ہٹا کر دبنگ انٹری دینے والی شیریں مزاری کو آج پھر پولیس نے بنی گالہ جانے سے روک لیا، ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا جس پر پی ٹی آئی رہنما حکومت پر برستی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری آج پھر عمران خان کی رہائش گاہ پرجانا چاہتی تھیں کہ بنی گالہ کے باہر ہی انہیں روک لیا گیا، ڈرائیور کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑی کی چابی بھی نکال لی۔ پولیس کے اس اقدام پر شیریں مزاری حکومت اور پولیس حکام پر برستی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پیدل جانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن وہ اپنے ڈرائیور کو چھوڑ کر نہیں جائیں گی۔ یاد رہے کہ پولیس نے کل بھی شیریں مزاری کو بنی گالہ جانے سے روکا تھا تاہم وہ رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے بنی گالہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

مزید :

قومی -