بھارت کے دباﺅ میں آکر آئی سی سی نے انگلینڈ اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں علیم ڈار کو ایمپائرنگ سے ہٹا دیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مخالف دشمنی میں بھارت نہ صرف سفارتی اداب بھول گیا بلکہ تنگ نظر ہندو رہنماﺅں نے امن کا نمائندہ سمجھے جانے والے کھلاڑیوں اور فنکاروں کو بھی نہ چھوڑا ۔بھارت نے پہلے پاکستانی فنکاروں پر پابندیاں عائد کیں اور اب کھیل کی دنیا سے بھی ایسی خبر آگئی جس سے بھارت کی تنگ نظری کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔
”بچہ بڑا ہو گیا“ بنگلہ دیش نے بانی کرکٹ کو دوسرے ٹیسٹ میں 108 رنز سے زیر کر لیا
بھارت کے دباو میں آکر آئی سی سی نے علیم ڈار کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے سے روک دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز آئی سی سی نے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے سے روک دیا ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فریڈم فائٹر برہان وانی کی شہادت کے بعد پاک بھارت تنازعہ بڑھ گیا جس کے بعد انتہا پسندہندوں نے بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو ڈرایا دھمکایا اور ان کی فلموں پر بھی پابندی لگوائی ۔پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی گھناﺅنی سازش کرنے والا بھارت پاکستانی کرکٹ کو تنہا کرنے کی سازش پہلے ہی کر چکا ہے ۔ 2010میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد بھارت نے سب سے پہلے پاکستان میں کرکٹ بند کرنے کے لیے آواز اٹھائی تھی جس کے بعد آئی سی سی نے پاکستان میں کرکٹ پر پابندی عائد کردی تھی ۔