لاہور کے تمام لاری اڈے 2نومبر تک بند

لاہور کے تمام لاری اڈے 2نومبر تک بند
لاہور کے تمام لاری اڈے 2نومبر تک بند

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد روانگی روکنے کے لئے شہر کے تمام لاری اڈے دو نومبر تک بند کردیئے ہیں ، اس دوران نہ تو کوئی مسافر بس لاہور سے باہر جاسکے گی اور نہ ہی باہر سے لاہور میں داخل ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں :اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

جیو نیوز کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، بس اور اڈہ بھی سیل کردیا جائے گا۔لاری اڈے بند کرنے کی خبرسے مسافروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ مسافر کہتے ہیں کہ موجودہ صورت حال میں عام آدمی کا کیا قصور ہے۔ حکومت کوئی متبادل طریقہ اختیار کرے اور بسوں کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لے۔

مزید : قومی /اہم خبریں