قصاب10 گدھوں کی کھالیں اتار کر لے گئے، 18 من گوشت چھوڑ کر فرار
فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد کے نواحی گاﺅں شیریں والا میں نامعلوم قصاب 10 گدھوں کی کھالیں اتار کرلے گئے، 18من گوشت چھوڑ کر فرار۔ محکمہ ویٹرنری کی ٹیم نے گوشت قبض میں لے کر کارروائی شوع کردی۔
ویٹرنری ڈاکٹر سہیل ندیم کے مطابق چک نمبر 193 ر ب کے کھیتوں میں گزشتہ رات نامعلوم قصاب گدھوں کو کھیتوں میں لے جا کر ذبح کررہے تھے جب اہل علاقہ کو اطلاع ملی تو موقع پر پہنچے تو مذکورہ قصاب گدھوں کی کھالیں لے کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، موقع سے 18 من گدھوں کا گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا ہے اور کارروائی کیلئے درخواست تھانہ کھرڑیانوالہ کو گزاردی ہے۔