حوثی باغیوں کی جارحیت کے پیش نظر فوجی دستے سعودی عرب بھجوائے جائیں: ساجد میر
لاہور(ویب ڈیسک)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں جارحیت بڑھتی جا رہی ہے ،حرمین کے دفاع کے فوری طور پر پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجے جائیں ۔سینیٹر پروفیسرساجد میر کی قیادت میں مرکز 106۔ راوی روڈ پر حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے خلاف دفاع حرمین ریلی نکالی گئی۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میرنے مطالبہ کیا کہ حوثی باغیوں کی جارحیت اور بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حرمین کے دفاع کیلئے فوری طور پر پاک فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب بھیجے جائیں۔ مکہ مکرمہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا محور و مرکز ہے، اسکی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا اور میزائل سے حملہ کرنا عالم اسلام کیخلاف سب سے بڑا حملہ ہے اور یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے انتہائی باعث تشویش ہے۔ حوثی باغیوں نے بلیسٹک میزائل سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں پر حملہ کیا ہے اور یہ عالم اسلام کی تاریخ میں سب سے شرمناک حادثہ ہے،جن لوگوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ پوری مسلم دنیا کے مجرم ہیں اور ایسے لوگ ناقابل معافی ہیں۔ یمن سے حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ پر کئے جانے والے حملہ سے پوری دنیا میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ہر مسلمان فکرمند ہے۔
روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پروفیسر ساجد میر نے سوال اٹھایا کہ طالبان کو دہشت گرد کہنے والوں کی زبانیں حوثی باغیوں پر کیوں بند ہیں۔ پروفیسر ساجد میر نے شرکا سے حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہرقسم کی جانی ومالی قربانی کا حلف لیا، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا دشمن اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے۔ سعودی عرب کا دفاع پاکستان اور عالم اسلام کا دفاع ہے۔ بندوق کے زور پر آئینی حکومتوں کا تختہ الٹنے کی روایت ختم کرنا ہوگی۔ قبل ازیں ساجد میر نے اہلحدیث یوتھ فورس کے انتخابی اجلاس سے خطاب کیا۔ مرکزی شوری نے آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طور پر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی صدارت کیلئے حافظ فیصل افضل شیخ اورجنرل سیکرٹری حافظ عامر صدیقی کا انتخاب کیا جن سے مرکزی امیر نے حلف لیا۔
علاوہ ازیں تحریک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور حوثی باغیوں کیخلاف کیلئے آج پیر کو ملک بھر میں یوم مذمت منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ پوری مسلم دنیا کے مجرم ہیں اور ایسے لوگ ناقابل معافی ہیں' حوثی باغیوں کی دہشت گردی کیخلاف پاکستان سمیت امت مسلمہ کو متحد ہو نا پڑ یگا 'حر مین الشر فین کے تحفظ کیلئے پاکستان کو سعودی عرب میں فوجی دستوں کو فوری بجھوانا چاہئے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ حوثی باغی صرف سعودی عرب ہی نہیں پوری امت مسلمہ کیخلاف خطر ہ بن چکے ہیں۔ حوثی باغیوں کیخلاف کیلئے آج ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائیگا۔ حر مین الشرفین کے تحفظ کیلئے ہمیں جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑے توا س سے گریز نہیں کیا جائیگا۔