یو فون نے 11 نومبر سے آئی فون 7 فروخت کرنے کا اعلان کر دیا، ایڈوانس بکنگ جاری

یو فون نے 11 نومبر سے آئی فون 7 فروخت کرنے کا اعلان کر دیا، ایڈوانس بکنگ جاری
  • یو فون نے 11 نومبر سے آئی فون 7 فروخت کرنے کا اعلان کر دیا، ایڈوانس بکنگ جاری
  • یو فون نے 11 نومبر سے آئی فون 7 فروخت کرنے کا اعلان کر دیا، ایڈوانس بکنگ جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی کام آپریٹر ’یو فون‘ نے حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 7 کی پاکستان میں فروخت شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یو فون اس اعلان کیساتھ ہی پاکستان میں آئی فون 7 فروخت کرنے والی پہلی ٹیلی کام آپریٹر کمپنی بن گئی ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

کمپنی کی جانب سے آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس، دونوں ہی فروخت کئے جائیں گے۔ اس وقت ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور خواہشمند افراد یہاں کلک کر کے کمپنی کی ویب سائٹ پر بکنگ کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق 11 نومبر سے آئی فون کی فروخت شروع کر دی جائے گی اور پاکستان کے بڑے شہروں میں یو فون کی فرنچائزز سے خرید کیا جا سکے گا۔ ابتدائی طور پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور سیالکوٹ کیلئے ایڈوانس بکنگ کی جا رہی ہے۔

نیٹ فلیکس پاکستان میں آنے کو تیار۔۔۔ کس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا؟ جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ خوش ہوں یا اداس

کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی ناصرف اسے مناسب قیمت میں فروخت کرے گی بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے اس کے ساتھ مفت ایم بیز، منٹس اور ایس ایم ایس بھی فراہم کرے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی