پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کا عدالتی فیصلہ قبول نہیں : اسد عمر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کا عدالتی فیصلہ قبول نہیں تاہم اس حوالے سے عدالت میں جواب دیں گے ۔آج کے عدالتی فیصلے پر اپیل پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ سپریم کورٹ جانے کا آپشن بھی موجود ہے ۔حکومت نے اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کیا ہوا ہے ،
بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کون آئین قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہے اور کون جمہوریت کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ جس کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں اسے سزا ملنی چاہئیے ، آج بھی پی ٹی آئی قانونی راستہ اختیار کر رہی ہے ۔”اگر خیبر پختونخوا کے لوگ اسلام آبا د آنا چاہتے ہیں تو اس سے حالات کیسے خراب ہونگے “۔
اسلحہ برآمدگی :رصوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج
اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت قانون کی عملداری پر یقین رکھتی ہے تو راستے کھول دیے اور کارکنوں کو گرفتار کرنے سے اجتناب کیا جائے ۔ پولیس نے کارکنوں کو درواز ے توڑ کر گرفتار کیا اور خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ سڑکیں بھی بلاک کی جا رہی ہیں ، بتایا جائے یہ کہاں کا قانون ہے؟
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144صر ف پی ٹی آئی کیلئے لگائی گئی مگر طارق فضل چودھری جلسے کر تے پھرتے ہیں جو کسی کو نظر نہیں آتا جبکہ مگر ہمارے کارکنوں کورجگہ جگہ روکا جا رہا ہے ۔\عدالتی فیصلے پر کیا کرنا ہے دوپہر تک طے کر لیں گے ´۔پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کی ۔