شارجہ ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے، 37 رنز کا خسارہ باقی
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے ئدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسے مزید37رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
شارجہ ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیون جانسن 1، ڈیرن براوو 11، جرمین بلیک ووڈ 23 اور مارلون سیمیولز بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ کریگ بریتھ ویٹ 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ناٹ آوٹ رہے۔ساتویں بلے باز جے ڈی ہولڈر بھی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
قبل ازیں کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز 255 سکور 8 کھلاڑی آﺅٹ سے کیا اور پوری ٹیم 281 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم نے 74، یونس خان نے 51، مصباح الحق نے 53، سرفراز احمد نے 51، محمد نواز نے 6، وہاب ریاض نے 4، یاسر شاہ نے 12، محمد عامر نے 20 اور ذوالفقار بابر 1 سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ اظہر علی اور اشد شفیق کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیویندرا بیشو نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شینن گیبریل نے 3، الزاری جوزف نے 2 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔