وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا سٹیج ٹوٹ گیا ، ولوگوں نے سہار ادیکر بچا لیا
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوابی میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا سٹیج ٹوٹ گیا جس سے وہ لڑکھڑا گئے اور خوفزدہ ہو گئے ۔پاس کھڑے لوگوں نے انہیں سہارا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوابی میں پی ٹی آئی کے کیمپ آفس کے باہر ٹرک پر خودساختہ سٹیج پر کھڑے ہو کرکارکنوں سے پرجوش خطاب کر رہے تھے کہ سٹیج لوگوں کو باجھ برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا تاہم حادثے میں وزیر اعلیٰ سمیت کسی کو چوٹ نہیں آئی ۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
گاڑی کے اوپر لکڑی کا بڑا تختہ رکھ کر سٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر کھڑے ہو کر پرویز خٹک پرجو ش خطاب کر رہے تھے ۔ سٹیج پی ٹی آئی کیمپ آفس میں مزدا گاڑی پر بنایا گیا تھا ، سٹیج پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی سوارتھی تاہم حادثے میں کسی کو بھی چوٹیں نہیں آئیں اور سب لڑکھڑاتے ہوئے سنبھل گئے ۔

