مجھے اور میری کابینہ کو اسلام آباد جانے کی اجازت ملی ، کارکن یہاں ہی ٹھہریں : پرویز خٹک کا صوابی میں خطاب

مجھے اور میری کابینہ کو اسلام آباد جانے کی اجازت ملی ، کارکن یہاں ہی ٹھہریں : ...
مجھے اور میری کابینہ کو اسلام آباد جانے کی اجازت ملی ، کارکن یہاں ہی ٹھہریں : پرویز خٹک کا صوابی میں خطاب

  

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کارکنوں کو صوابی میں ٹھہرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے مجھے اور کابینہ کو اسلام آباد داخلے کی اجاز ت دی ہے ۔”سب سے پہلے میں اور کابینہ جائے گی “آج ہی اسلا م آباد کیلئے روانہ ہو نگا، راستے سارے بند ہیں ، آج کھلے یا کل ، آپ کو بلالیں گے ، تب تک آپ یہیں ٹھہریں، تمام راستے کھولنے کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں۔ 

صوابی میں پی ٹی آئی کے کیمپ آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ راستے کھلنے پر آپ کو بلا لیں گے چاہے آج کھلیں یا کل تاہم تب تک آپ نے یہاں ہی رہنا ہے ۔ آج ہمیں بہادری دکھانا ہو گی ۔کسی نے گھبرانا نہیں سب سے آگے میں خود ہونگا ۔ پہلے شک تھا اب یقین ہو گیا کہ نوازشریف نے چوری کی ہے ۔

اسلحہ برآمدگی :رصوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج

انہوں نے مزید کہنا کہ کارکن آگے بڑھ کر پنجاب پولیس کا گھیراﺅکریں ،”کے پی کے کو ملک سے کاٹنے کی ہمت کیسے ہوئی “۔کیسے جرات ہوئی کہ ہمارے صوبے کا راستہ روکا گیا ۔کیا اس ملک میں کوئی آئین ہے ؟

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

پرویز خٹک نے کارکنوں سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ اگر میرے کارکنوں کو خراش بھی آئی تو وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے ۔ پنجاب حکومت راستے کھول دے ورنہ کارکن ظلم کے خلاف کھڑے ہو جائیں گے ۔

مزید :

صوابی -