گورنر خیبرپختونخوا اسلام آباد طلب، اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد (نعیم مصطفی سے) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے اسلام آباد بند کرنے کی کال پر آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے جو وزیراعظم کے ہنگامی ٹیلی فون کے بعد فوری طور پرپشاور سے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئے۔
خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے تناظر میں خیبرپختونخوا کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف آج شام کسی وقت بھی وفاقی وزراءاور گورنر خیبرپختونخوا سے تمام امور پر اہم میٹنگ کریں گے جس کے بعد فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔