گورنر راج کی باتیں محض افواہیں ، تبدیلی صرف اسمبلی کے ذریعے آئے گی : مسلم لیگ ن

گورنر راج کی باتیں محض افواہیں ، تبدیلی صرف اسمبلی کے ذریعے آئے گی : مسلم لیگ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق اور خیبرپختونخوا کے تعلقات میں کشیدگی اور گورنر راج کی خبروں کے بعد مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق خبروں اور تبصروں کو محض افواہیں قراردیدیا۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ گورنر راج کیلئے ہمیشہ افواہیں پھیلائی جاتی رہیں ، حکومت بنانی ہوتی تو بہت پہلے بناتے، تبدیلی صرف اسمبلی کے ذریعے ہی آئے گی ۔ اُنہوں نے کہاکہ پانامالیکس میں عمران خان کے پورے خاندان کا نام ہے .دانیال عزیز نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں جہانگیر ترین اور عمران خان کی تلاشی ہوناتھی لیکن وہ تلاشی دینے کی بجائے لاک ڈاﺅن کرنے آرہے ہیں،جہانگیر ترین اور علیم خان نے زمینوں پر قبضوں کا بھی اعتراف کیا۔ 

وفاق اور خیبرپختونخوامیں تنازعہ شدت اختیارکرگیا، گورنر راج یا تحریک عدم اعتماد کی تجویز آگئی

دوسری طرف محمد زبیر نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ پکڑ دھکڑ ہولیکن حکومت کسی کو لاک ڈاﺅن کی اجازت بھی نہیں دے گی ، عمران خان بے شک 10لاکھ لوگ بھی لے آئیں ، ہم جگہ کا انتظام کردیں گے لیکن سکول اور دیگرادارے کھلے رہنے چاہیں اور حکومت ہرحال میں یہ یقینی بنائے گی کہ معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔

گورنر خیبرپختونخوا اسلام آباد طلب، اہم فیصلے متوقع

مزید : اسلام آباد