صوبائی حکومت اسلام آبادکی جانب بڑھنے والی منظم تحریک کوروکے:وفاق کاخیبرپختونخواحکومت کوخط
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد دھر نے سے متعلق وفاق نے خیبرپختونخواحکومت کوخط ارسال کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اسلام آبادکی جانب بڑھنے والی منظم تحریک کوروکے۔
جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد دھر نے سے متعلق وفاق نے خیبرپختونخواحکومت کوخط ارسال کیا گیا ہے، چیف سیکریٹری خیبرپختونخواکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اسلام آبادکی جانب بڑھنے والی منظم تحریک کوروکے،خیبرپختونخواحکومت نے اقدامات نہ کیے توذمے دارخودہوگی،ایسے احتجاج قانون کےخلاف ہیں،اس کی اجازت نہیں دی جائےگی،خیبرپختونخواحکومت آئینی ذمے داریاں پوری کرنے کیلیے اقدامات کرے،ارکان کے ہمراہ سرکاری اورذاتی باڈی گارڈزبھی ہوں گے،اسلام آبادمیں سرکاری اداروں کومفلوج،عوام کومحصورکرنےکی اطلاع ہے،رپورٹ کےمطابق صوبائی وزرا،ایم پی ایزغیرقانونی اجتماع کریں گے۔