بنی گالہ کی تلاشی شروع کردی جائے تو کوکین، چرس اور شراب بڑی مقدار میں ملے گی:رانا ثناءاللہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر آج بنی گالہ کی تلاشی شروع کردی جائے تو وہاں سے کوکین، چرس اور شراب بڑی مقدار میں پکڑی جائے گی،ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ اس ملک سے جمہوریت ڈی ریل نہ ہو جائے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اپنے کارکنوں سے کہا تھا کہ اگر کوئی روکے تو وہاں ہی دھرنا دے دینا،پورے پنجاب میں کہیں بھی نہ کوئی ریلی ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی احتجاج ہو رہا ہے۔نعیم الحق اورشاہ محمودقریشی نے ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری کی بات کی تھی،ہمارے لیڈرز نے بھی اس قسم کی باتیں کرنے سے منع کیا ہے۔ہماری طرف سے جو بھی بات ہوتی ہے وہ رد عمل میں ہوتی ہے۔تحریک انصاف کی کسی خاتون کارکن کو گرفتار نہیں کیاگیا،ملتان سے29 افرادکو حراست میں لیاجبکہ لاہور ریجن میں 208کارکنوں کو گرفتارکیا گیاہے۔شیریں مزاری نے کل اور آج قانونی عہدے داروں سے بدتمیزی کی۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپا نہیں مارا گیا،پورے پنجاب سے 838 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔عمران خان کی کال پر بنی گالہ صرف 400سے 450لوگ پہنچے،اگر آپ کی طاقت ہے تو وہ صرف جمہوریت اور آئین سے ہے۔خان صاحب نے جہاں جلسہ کرنے کا کہا وہاں ان کو پنجاب حکومت نے جلسہ کرنے کا موقع دیا،ان کی کال پر تو پورے پنجاب میں 10بندے بھی نہیں نکلے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع تھی کہ آج تحریک انصاف کا لاہور کو بند کرنے کا پروگرام تھا۔آج پورے پنجاب میں ایک پتہ بھی نہیں ہلا نہ ہی کوئی دکان بند ہوئی،کیا عمران خان اس طاقت پر کہتے تھے کہ میںاسلام آباد بند کردوں گا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سسٹم اور جمہوریت کی خاطرعمران خان کو موقع دیا ہے،ان کو علم نہیں مشرف دور میں سیاسی کارکنوں پر کس طرح ظلم ہوا تھا۔پنجاب کے 10کروڑ عوام کو 3سال سے یر غمال بنایا ہوا ہے۔