ہارون آباد پل موٹر وے پر دھماکے کی آواز،تحریک انصاف کے کارکنوں نے 4 کنٹینر ہٹادئیے،8 گاڑیو ں کو آگ لگادی

ہارون آباد پل موٹر وے پر دھماکے کی آواز،تحریک انصاف کے کارکنوں نے 4 کنٹینر ...
ہارون آباد پل موٹر وے پر دھماکے کی آواز،تحریک انصاف کے کارکنوں نے 4 کنٹینر ہٹادئیے،8 گاڑیو ں کو آگ لگادی

  

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہارون آباد پل موٹر وے پر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے،ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

سماءنیوز کے مطابق ہارون آباد پل موٹر وے پر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے،ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھ رہا ہے،موٹروے پر مظاہرین پر زبردست آنسو گیس کی شیلنگ بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر ز کے سامنے ٹائر جلائے جارہے تھے کہ ٹائروں کے پھٹنے کی آواز گونجی ہے۔مظاہرین آہستہ آہستہ موٹروے کا راستہ کھولنے کی کوشش کررہے ہیں،2کنٹینرز راستے سے ہٹا لیے گئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق حضرو مظاہرین نے گاڑی کو آگ لگائی، مشتعل کارکنوں نے 4 کنٹینر بھی ہٹادئیے اور ساتھ ہی جھاڑیوں کو آگ لگا دی۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

مزید : صوابی /اہم خبریں