مَردوں کیلئے حیرت انگیز ایجاد، وہ ویاگرا آگئی جسے کھانے کی ضرورت نہ لگانے کی بلکہ۔۔۔

مَردوں کیلئے حیرت انگیز ایجاد، وہ ویاگرا آگئی جسے کھانے کی ضرورت نہ لگانے کی ...
مَردوں کیلئے حیرت انگیز ایجاد، وہ ویاگرا آگئی جسے کھانے کی ضرورت نہ لگانے کی بلکہ۔۔۔

  

لندن (نیوز ڈیسک) مردانہ کمزوری کے ستائے ہوئے مردوں کے لئے سائنسدانوں نے مشہور دوا ویاگرا کے استعمال کا ایک ایسا طریقہ ایجاد کر لیا ہے کہ جو نہ صرف بے حد آسان ہے بلکہ اثر بھی اتنی تیزی سے دکھائے گا کہ اسے استعمال کرنے ولا بس حیران ہی رہ جائے گا۔

وہ ریسٹورنٹ جو گاہکوں کو کھانے میں ویاگرا ملا کر کھلاتا ہے، لیکن یہ آدمی کھانے پہنچا تو ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ ہنسی روکنا مشکل ہوگیا

اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ڈانکاسٹر کے دی لیگر کلینک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ڈاکٹر ڈوگ سیوج کا کہنا ہے کہ ویاگرا کو اب ایک سپرے کی شکل میں تیار کرلیا گیا ہے، جو سانسوں کو خوشگوار بنانے والے کسی عام سپرے کی طرح منہ میں چھڑکا جاسکتا ہے۔ یہ ماﺅتھ سپرے محض چند سیکنڈ میں ہی پورا اثر دکھائے گا جبکہ یہ اثرات ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک باقی رہیں گے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تائیوان میں سائنسدانوں نے اس سپرے کو خرگوشوں پر استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ یہ تقریباً ایک منٹ میں اپنا اثر دکھادیتا ہے۔ اس کے برعکس ویاگرا کی گولی کو کھانے کی صورت میں اس کے اثرات کے مکمل طور پر ظاہر ہونے کے لئے تقریباً ایک گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربات کا مرحلہ مکمل ہونے پر اس پراڈکٹ کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس