خاتون ایم پی اے راحلہ انور کی پولیس کے ہاتھوں تذلیل، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا

خاتون ایم پی اے راحلہ انور کی پولیس کے ہاتھوں تذلیل، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا
خاتون ایم پی اے راحلہ انور کی پولیس کے ہاتھوں تذلیل، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی کال پر بنی گالہ آنے والے درجنوں رہنماﺅں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ جہلم سے پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور اور راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی عارف علوی سمیت کئی خواتین و حضرت کو ڈنڈے مارے، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور زبردستی پولیس وین میں ڈال کر لے گئے۔

ایم این اے عارف علوی کو اوپر سے ملنے والے احکامات کے بعد تھانہ کوہسار سے رہا کردیاگیا تاہم 15 خواتین اور 71 کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے سوموار کی صبح بنی گالہ جانے والے دونوں راستوں پر کنٹینر کھڑے کرکے اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا اور آنے جانے والے کو حراست میں لے لیا گیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس نے ان رکاوٹوں کا توڑ یہ نکالاکہ پہاڑیوں کے راستے ہموار کرکے بنی گالہ پہنچتے رہے اور شام تک سینکڑوں کارکن اس پہاڑی راستے سے بنی گالہ کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تاہم رات کو پولیس کو جب اس متبادل راستے کی خبر ہوئی تو انہوںنے پہاڑیوں کے راستے پر بھی خاردارتاریں بچادیں۔