عمران خان حکومت کاتختہ الٹنے کی سازش کررہے ہیں ،ان کامنصوبہ ناکام ہوگا: احسن اقبال

عمران خان حکومت کاتختہ الٹنے کی سازش کررہے ہیں ،ان کامنصوبہ ناکام ہوگا: احسن ...
عمران خان حکومت کاتختہ الٹنے کی سازش کررہے ہیں ،ان کامنصوبہ ناکام ہوگا: احسن اقبال

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان بنکاک کی پیلی شرٹس مہم کی طرح حکومت کاتختہ الٹنے کی سازش کررہے ہیں۔

بنی گالہ کی تلاشی شروع کردی جائے تو کوکین، چرس اور شراب بڑی مقدار میں ملے گی:رانا ثناءاللہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادبنکاک نہیں ہے،عمران خان کامنصوبہ ناکام ہو جائے گا،20 کروڑ لوگوں پرفردواحد اپنی مایوسی تھوپناچاہتاہے۔عمران خان خانہ جنگی سے ملکی ترقی کوڈی ریل کرنے کی سازش کاایندھن بن چکے ہیں،توانائی کے شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کوداوپرلگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کے جتھے کے ہاتھوں اسلام آبادکویرغمال بننے دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

مزید : اسلام آباد