اسلام آباد،بنی گالاکی صورتحال تشویشناک ہے،ہر لحاظ سے احتجاج کو پر امن رہنا چاہیے:فاروق ستار

اسلام آباد،بنی گالاکی صورتحال تشویشناک ہے،ہر لحاظ سے احتجاج کو پر امن رہنا ...
اسلام آباد،بنی گالاکی صورتحال تشویشناک ہے،ہر لحاظ سے احتجاج کو پر امن رہنا چاہیے:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اسلام آباد،بنی گالاکی صورتحال افسوس اور تشویشناک ہے،ہر لحاظ سے احتجاج کو پر امن رہنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،سیاسی جماعتوں سے بڑھ کر صوبائی حکومتوں کا کردار ہے۔فرق نہیں ہوناچاہیے،احتجاج کرنیوالوں کورہااوردوسروں کوگرفتاررکھاجائے۔پر امن احتجاج ہرسیاسی جماعت کا حق ہے ،عارف علوی کو گرفتارنہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

پنجاب خیبر کے سنگم پر پنجاب پولیس اور کے پی کے حکمرانوں کے درمیان جھڑپیں

انہوں نے کہا کہ ایس اینڈ پی نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی ہے،پاکستان کی ساورن ریٹنگ اب بی مائنس سے بہترکرکے”بی“کردی گئی ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات بھی ہوئے جس میں تمام علاقائی عہدیداروں نے حصہ لیا ۔

مزید :

کراچی -