ائیرلائن کا پائلٹ 38ہزار فٹ کی بلندی پر مسافر جہاز چلاتے کاکپٹ میں انتہائی شرمناک حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، ہنگامہ برپاہوگیا

ائیرلائن کا پائلٹ 38ہزار فٹ کی بلندی پر مسافر جہاز چلاتے کاکپٹ میں انتہائی ...
ائیرلائن کا پائلٹ 38ہزار فٹ کی بلندی پر مسافر جہاز چلاتے کاکپٹ میں انتہائی شرمناک حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، ہنگامہ برپاہوگیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پائلٹ کی دوران پرواز بنائی گئی ایسی فحش تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں کہ اسے نوکری سے ہی نکال دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز کے اس پائلٹ کا نام کولن گلوور ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 38ہزار فٹ کی بلندی پر وہ کیبن میں صرف جرابیں پہنے خودلذتی میں مصروف ہوتا ہے۔ یہ تصاویر دو مختلف پروازوں کے دوران بنائی گئی ہیں۔

رن وے پر ٹیک آف کے دوران مسافر طیارے کے انجن نے آگ پکڑلی اورپھر۔۔۔ انتہائی تشویشناک خبر آگئی

رپورٹ کے مطابق کولن گلوور نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”تصاویر اس کی نہیں، کسی اور کی ہیں۔“ تاہم برٹش ایئرویز نے اسے نوکری سے معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کولن گلوور گزشتہ 26سال سے برٹش ایئرویز میں بطور پائلٹ کام کر رہا تھا۔ ایئرلائنز ایکسپرٹ کرس یاٹس کا کہنا ہے کہ ”دوران پرواز پائلٹ کا ایسی حرکات کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور طیارہ کسی بھی حادثے کا شکار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔“

واقعے پر برٹش ایئرویز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق کولن گلوور کی مبینہ تصاویر بوئنگ 777طیارے میں بنائی گئی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس