سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک ساتھ نشانہ بنانے کا خوفناک ترین منصوبہ منظر عام پر

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک ساتھ نشانہ بنانے کا خوفناک ترین منصوبہ ...
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک ساتھ نشانہ بنانے کا خوفناک ترین منصوبہ منظر عام پر

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی پولیس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فٹ بال میچ کے دوران سٹیڈیم میں کاربم حملے کی بھیانک منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو داعش کے دو مختلف خفیہ سیلز سے گرفتار کیا گیا جو فٹ بال میچ میں خودکش کاربم دھماکے کے علاوہ دارالحکومت ریاض میں فوجی حکام پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند دراصل مہمان ٹیم کو کار میں بم نصب کرکے نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم اس میں کامیاب نہیں ہو سکے اور میچ بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے مکمل ہو گیا۔ واضح رہے کہ یہ میچ 11اکتوبر کو ہوا تھا جو سعودی عرب نے تین صفر سے جیت لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس گرفتار شدت پسندوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید : عرب دنیا