سپریم کورٹ بار انتخابات،عاصمہ جہانگیر گروپ کو 6سال بعد شکست،حامد خان گروپ کے رشید رضوی کامیاب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی گنتی مکمل ہوگئی ہے،غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار رشید رضوی نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار فاروق ایچ نائیک کو 229ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی گنتی مکمل ہوگئی ہے،غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار رشید رضوی نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار فاروق ایچ نائیک کو 229ووٹوں سے شکست دے دی ہے، عاصمہ جہانگیر گروپ کے پروفیشنل گروپ کو 6سال بعد شکست ہوئی ہے۔
حامد خان گروپ کے صدارتی امیدواررشید رضوی 587 ووٹ لےکر لاہور سے پہلے نمبر پر رہے،عاصمہ جہانگیر گروپ کے فاروق ایچ نائیک کو 424 ووٹ ملے ہیں۔